کراچی (پی این آئی) ملک میں 8 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات اتوار کو ہوں گے، ان میں 7 حلقوں میں عمران خان کا براہ راست اپنے مخالفین سے ٹکراؤ ہو گا، 3 نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ، دو پر پی ٹی آئی کی جیت یقینی نظر آرہی ہے ۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق این اے 22مردان پر عمران خان کو جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوارمولانا قاسم سے سخت مقابلے کا سامنا ہوگا اور پی ٹی آئی اپنی اس نشست سے محروم ہوسکتی ہے
این اے 24چارسدہ میں عمران خان کو پی ڈی ایم اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ایمل ولی خان سے کانٹے کا مقابلہ ہوگا اور یہ نشست بھی خطرے میں ہوسکتی ہے، این اے 31پر پی ٹی آئی کے چیئرمین کو پی ڈی ایم اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار حاجی غلام احمد بلور کا سامنا ہوگا۔اس نشست پر بھی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے تاہم تحریک انصاف یہ نشست برقرار رکھ سکتی ہے ، این اے 108فیصل آبادپر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کون لیگ کے
عابد شیر علی سے سخت چیلنج کا سامنا ہوگا۔این اے 118پر عمران خان کو ن لیگ کی امیدوار ڈاکٹرشزرا کا سامنا کرنا ہوگا اور اس نشست پر بھی کانٹے کا مقابلہ ہوسکتا ہے.کراچی سے این اے 237پر تحریک انصاف کے چیئرمین کو پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کا سامنا ہوگا اور پی ٹی آئی کو اس نشست پر سخت چیلنج درپیش ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں