27 ارب ڈالر، اسحاق ڈار کا قرضوں کی واپسی کے حوالے سے اہم اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ری شیڈولنگ کے لیے27 ارب ڈالر کے قرضے پیرس کلب کے تحت نہیں ہیں، اس لیے ہم 27 ارب ڈالر کے غیر پیرس کلب کے قرض کو ری شیڈول کرانے کی کوشش کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ قرض میں تخفیف کی درخواست کا بھی ارادہ نہیں، پاکستان کا ڈیفالٹ ہونا خارج از امکان ہے، دسمبر میں میچور ہونے والے بانڈز کی توسیع بھی نہیں چاہیے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام پر نظرِثانی کی درخواست کابھی ارادہ نہیں ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close