اعتزاز احسن ذوالفقار علی بھٹو کو چھوڑنے والا پہلا بندہ تھا، خواجہ آصف کا انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی)کے رہنما اعتزاز احسن کا نام لیے بغیر ان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ میرے استاد رہے ہیں اور قانون دان ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو چھوڑنے والا یہ پہلا شخص تھا،اعتزاز احسن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حق محفوظ ہے۔ وہ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس عمل پر تنقید کرنا اور یہ کہنا فلاں نے فون کیا اور فلاں نے کہا تو فیصلہ ہوا غلط ہے اور یہ ایک شخص کی ذاتی غصے کا نتیجہ ہے۔ پی پی پی کے رہنما اعتزاز احسن کا نام لیے بغیر ان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ میرے استاد رہے ہیں اور قانون دان ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو چھوڑنے والا یہ پہلا شخص تھا۔خواجہ آصف نے کہا کہ 1977 میں 6 ماہ پہلے ہی دھاندلی زدہ الیکشن میں رکن صوبائی اسمبلی بنے تھے اور اس وقت سے انہوں نے غداری شروع کی ہوئی ہے۔اعتزاز احسن کی جانب آرمی چیف کے خلاف بیان پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی سے متعلق سوال پر انہوں نے صحافی کو جواب دیا کہ ہم آپ کی فرمائش پر تو کام نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص جس کی سیاسی اہمیت اتنی رہ گئی تو اس کو زبردستی سیاسی طور پر زندہ کرلیا جائے تو وہ بھی سیاسی طور پر درست بات نہیں ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں انہوں نے آرمی چیف اور ان کے ملوث ہونے کا نام لیا ہے تو اس پر بالکل کچھ نہ کچھ کارروائی ہو، ہم قانون اور قاعدے کے مطابق ہم جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے لیکن اعتزاز احسن نے وہی کہا ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا تو ان کا کہنا تھا ہم توازن کی کوشش کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close