وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیساتھ پیش آنیوالے واقعے پر امریکا کا شدید ردِعمل

نیویارک(پی این آئی)امریکی حکام نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرا کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر وزارت خارجہ نوٹس لیتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکی حکام نے بھی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر نوٹس لیا ہے۔

 

 

 

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعات پر بھی سعودی حکام نے نوٹس اور ایکشن لیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن ائیر پورٹ پر ایک شخص نے وزیر خزانہ سے بدتمیزی کی تھی، اسحاق ڈار کے ساتھ موجود شخص نے اسی کی زبان میں جواب دیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close