عمران خان کے کرتوت کھل کر سامنے آرہے ہیں، راجہ ریاض بھی شدید برہم

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے کہا کہ عمران خان کے کرتوت کھل کر سامنے آرہے ہیں، آڈیو لیکس کے بعد اب ویڈیو لیکس سیریل شروع ہو رہی ہے۔جب قوم کو ضرورت تھی نیازی اپوزیشن میں بیٹھنے کی بجائے بھاگ گیا۔

 

 

 

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پارلیمنٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےکیا۔راجہ ریا ض نے کہا کہ عمران خان آڈیو لیکس پر اب چیخیں مار رہا ہے،اور اپنے دور میں خوشی کا اظہار کرتا رہا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے آڈیو لیکس کے بعد اب ویڈیو لیکس کی سیریل شروع ہو رہی ہے۔عمران کے کرتوت نوجوانوں کے سامنے کھل کر آ رہے ہیں۔اس نے نوکریوں کی فراہمی کے بلند باغ دعوے کئےمگر ایک نوکری بھی کسی نوجوان کو نہیں دی۔یہ یوتھ کو گمراہ کرکے ان کا وقت برباد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جب ملک اور قوم کو ضرورت ہے عمران خان اپوزیشن میں بیٹھنے کے بجائے اسمبلی سے فرار ہوگیا۔ویڈیو لیکس آنے سے عمران خان چیخیں کیوں مار رہا ہے،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران کی سیاست کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ڈوبنے والا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close