ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پریشانی ختم، عمران خان کیلئے عدالت سے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پریشانی ختم، عمران خان کیلئے عدالت سے اچھی خبر آگئی۔۔ بینکنگ کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر دس ملزمان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں درخواست واپس لینے پر نمٹا دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شریک ملزمان طارق شفیع ،فیصل مقبول شیخ کی جانب سے اسلام آباد بینکنگ کورٹ سے رجوع کیا گیا۔

 

 

جسٹرار بینکنگ کورٹ محمد وہاب نے درخواست پر اعتراض کیا اور کہاکہ درخواست بینکنگ کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی،ملزمان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے رجوع کیا گیا تھا تاہم عدالت نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close