اسٹیبلشمنٹ کواین آر او دے کر کیا حاصل ہوتا ہےاور کوئی بھی وزیراعظم پانچ سال کی مدت پوری کیوں نہیں کر سکتا؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا ردِ عمل آگیا

کراچی (پی این آئی) صحافی مبشر زیدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے دو سوالات کیے۔مبشر زیدی کے مطابق انہوں نے کراچی میں عمران خان سے سوال پوچھا کہ اسٹیبشلمنٹ کو این آر او دینے سے کیا حاصل ہوتا ہے؟ اس سوال پر عمران خان نے کہا کہ یہ ایک ملین ڈالر سوال ہے۔

 

 

 

مبشر زیدی کے مطابق انہوں نے دوسرا سوال پوچھا کہ کیوں پاکستان میں کوئی وزیر اعظم چاہے چور، ڈاکو، تابعدار یا فرشتہ ہی کیوں نہ ہو پانچ سال کی مدت پوری نہیں کر سکا؟ اس سوال پر عمران خان ہنس دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں