کراچی (پی این آئی) کھانے پینے کی ہر چیز ہی مہنگی ہو رہی ہے لیکن ٹماٹر کی قیمتوں کو تو لگتا ہے کہ آگ لگ گئی ہے۔ کراچی میں ٹماٹر آج 100روپے مہنگا ہونے کے بعد 300 روپے کلو ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تک شہرِ قائد میں ٹماٹر 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا تھا۔ مقامی مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی میں مقامی سپلائی کم ہے، جبکہ ایرانی ٹماٹر یہاں کی آبادی کی ضرورت پوری کر رہا ہے۔
اس حوالے سے گزشتہ ہفتے ادارۂ شماریات کی مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 48 روپے 45 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں