بچوں کی موجیں لگ گئیں، تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے سے زائد تعطیلات دینے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ایک ہفتے سے زائد تعطیلات دینے کا فیصلہ۔ پنجاب میں موسم سرما کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دینے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں سکولز 24 دسمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، تعطیلات سے قبل سہ ماہی امتحانات کا انعقاد ہو گا۔

 

 

سرکاری سکولوں میں سہ ماہی امتحانات کا انعقاد دسمبر میں کیا جائے گا، تمام سکولوں میں یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحان لیا جائے گا، امتحانات کا آغاز 5 دسمبر سے ہو گا اور یہ سلسلہ 23 دسمبر تک جاری رہے گا۔ امتحانات کے فوری بعد اسکولوں کو ایک ہفتے سے زائد وقت کیلئے بند کر دیا جائے گا، سکولز 24 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے، تعلیمی ادارے دوبارہ 2 جنوری سے کھلیں گے۔جبکہ موسم میں تبدیلی آتے ہی 15 اکتوبر سے پنجاب بھر کے تمام سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوائزسکول صبح ساڑھے8بجے لگے گے چھٹی دوپہر 2بجے ہوگی جبکہ جمعہ کے روز بوائز سکولوں میں 12 بجے چھٹی ہوا کرے گی۔گرلز سکول بوائز سکول سے 15منٹ پہلے لگا کریں گے اور گرلز سکولوں میں دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر چھٹی ہوا کرے گی ۔ دوسری جانب لاہور شہر میں موسم سرما کی آمد کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ منگل کی رات شہر میں ہونے والی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں