دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر۔۔ روس نے بڑی دھمکی دیدی

ماسکو (پی این آئی) روس نے واضح کیا ہے کہ اگر یوکرین کو نیٹو اتحاد کا حصہ بنایا گیا توتیسری عالمی جنگ چھڑسکرتی ہے۔روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سکریٹری الیگزینڈر وینیڈکٹوف نے جمعرات کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر یوکرین امریکہ کی قیادت والے نیٹو فوجی اتحاد کا حصہ بنتا ہے تو پھر یہ یقینی طور پر تیسری عالمی جنگ کی طرف لے کر جائے گا ۔

 

 

 

کیف اچھی طرح سے جانتا ہے کہ اس طرح کے قدم کا مطلب تیسری عالمی جنگ کے امکانات کو بڑھانا ہے۔خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرینی علاقوں کے انضمام کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نیٹو کی فاسٹ ٹریک رکنیت کے حصول کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں