اعظم سواتی کا طبی معائنہ مکمل، پمز کے میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(پی این آئی) پمز کے میڈیکل بورڈ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کا طبی معائنہ مکمل کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق سینیٹراعظم سواتی کا 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا ہے، وہ جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست ہیں۔

ان کے دل میں 3 سٹنٹ لگے ہوئے ہیں
اور وہ دل کے امراض کی ادویات لے رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹراعظم سواتی کے الٹراساونڈ، ای سی جی اور ایکسرے کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امراض قلب کی وجہ سے اعظم سواتی 2016 میں ہسپتال میں زیر علاج رہے اور ان کی اینجو پلاسٹی کی گئی تھی۔ وہ گزشتہ چھ سال سے ہائپر ٹینشن کے مریض ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اعظم سواتی کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں