6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ، ملک کے بڑے حصے میں بجلی کا بریک ڈاون

کراچی(آئی این پی ) نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ہے جب کہ سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا ہے۔ کینپ نیوکلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے اور ملتان سے زیریں پنجاب میں بھی بجلی سسٹم سے نکل چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خلل سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلی ہے جس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب نیشنل گرڈ میں خرابی سے کراچی کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے جہاں لیاقت آباد سی ون ایریا، فیڈرل بی ایریا بلاک 13، 12، 11، ناظم آباد بلاک چار اور تین، کھارادر، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، ملیر ہالٹ اور رفاع عام میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ راشد منہاس روڈ، گلشن جمال، ڈالمیا روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ڈیفنس ہاسنگ اور پی ای سی ایچ سوسائٹی میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ واپڈا کے ایگزیکٹو انجینئر کے مطابق بریک ڈاون سے سندھ بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر بہاولنگر میں بھی بریک ڈان کی وجہ سے ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جب کہ ملتان شہر کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی بند ہے۔ علاوہ ازیں بلوچستان کیبیشتر اضلاع میں بھی بجلی کی سپلائی معطل ہے جہاں تقریبا 28 اضلاع بجلی سے محروم ہیں، کیسکو حکام کے مطابق بریک ڈان سے بلوچستان کو 220 کے وی کے تین ذرائع سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close