نیشنل گرڈ سسٹم میں بڑی خرابی، کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی

کراچی (پی این آئی) نیشنل گرڈ سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کی وجہ سے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے کی وجے سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے سے 6 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔ کراچی میں کینپ نیو کلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے،

بجلی بحال کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بریک ڈاؤن کی وجہ سے ملتان اور بہاولنگر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں راشد منہاس روڈ، گلشنِ جمال، ڈالمیا روڈ، گلستانِ جوہر،گلشنِ اقبال، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی، پی ای سی ایچ سوسائٹی، لیاقت آباد سی ون ایریا، فیڈرل بی ایریا بلاک 13، 12، 11، نارتھ کراچی، یوپی موڑ، ناگن چورنگی، بفر زون، ناظم آباد بلاک 4 اور 3، کھارادر، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، ملیر ہالٹ اور رفاعِ عام میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سٹی کورٹس اور احتساب عدالتوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے کے الیکٹرک کےترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر بجلی بند ہونے کی اطلاعات ہیں، بجلی کی معطلی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ایسا کیوں ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں