بارشوں اور سیلاب سے مزید 9 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 1717 ہو گئی

اسلام آباد(آئی این پی ) سیلاب اپنے پیچھے تباہی چھوڑ گیا، ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد ایک ہزار 717 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار717ہو گئی ہے،

گزشتہ 24گھنٹوں میں سندھ میں 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سیلاب سے 21 لاکھ 14 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے، سیلاب سے 14 جون سے اب تک 12 ہزار 867 افراد زخمی ہوئے۔ این ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب سے 13 ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکیں اور 436 پل تباہ ہوئے، سیلاب سے 11لاکھ 60 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close