وفاقی وزیر خورشید شاہ کے گھر کے بجلی کے 33 ہزار روپے کے بل پر پونے 3 لاکھ روپے کے فیول چارجز کا انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سیدخورشید شاہ کے بجلی کے 33ہزار روپے کے بل پر2لاکھ 74روپے کے فیول چارجز عائد کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا ،

اجلاس کے دوران و فاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر کا بل 33ہزار تھااور اس پر فیول چارجز 2لاکھ 74ہزار تھے، جس پروفاقی وزیر برائے توانائی انجینئرخرم دستگیرنے کہا کہ ہم ان کے بل کی تصدیق کرائیں گے اگر اس میں کوئی خرابی اور غلطی ہے تواسے فوری طور پر درست کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close