چار بار ہم نے یہ تماشہ دیکھا، پھر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان پیچھے کیوں رہ گیا؟ نواز شریف کا ٹویٹ

لندن (آئی این پی)قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے کہاہے کہ آج 12 اکتوبر کے دن آئین روندا گیا، قانون توڑا گیا، پارلیمنٹ توڑی گئی۔چار بار ہم نے یہ تماشہ دیکھا۔پھر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان پیچھے کیوں رہ گیا؟۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 12اکتوبر 1999میں (ن) لیگ کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے 23سال مکمل ہونے پر اپنے ایک ٹوئٹ میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے کہا کہ آج 12 اکتوبر کے دن آئین روندا گیا، قانون توڑا گیا،

پارلیمنٹ توڑی گئی۔چار بار ہم نے یہ تماشہ دیکھا۔پھر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان پیچھے کیوں رہ گیا؟ ملک ترقی کیوں نہیں کرتا؟آج کا دن پاکستان کی اس درد ناک تاریخ سے سبق سیکھنے کا دن ہے۔بہت ٹھوکریں کھا لیں،بہت دکھ سہہ لئے۔اب بھی وقت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close