موسم سرما میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ سرکاری سکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

لاہور (پی این آئی) موسم سرما میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ سرکاری سکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ۔۔ موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں سکولز 24 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں سہ ماہی امتحانات کا انعقاد دسمبر میں کیا جائے گا، تمام سکولوں میں یونیفائیڈ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحان لیا جائے گا۔

 

 

امتحانات کا آغاز 5 دسمبر 2022 سے ہوگا, امتحانات کا سلسلہ 23 دسمبر تک جاری رہے گا۔موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں شہر بھر کے سکولز 24 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے، تعلیمی ادارے دوبارہ 2 جنوری سے کھلیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close