آپکو پتہ ہے میں آپکی فیملی کیخلاف احتجاج کیو ں کر رہا ہوں؟ پی ٹی آئی کارکن کے سوال پر جنید صفدر کا ایسا جواب کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

لندن (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے لندن میں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کو روک لیا اور ان سے بات چیت کرتے رہے۔

صحافی مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے جنید صفدر سے سوال کیا کہ آپ کو پتا ہے کہ ہم آپ کی فیملی کے خلاف احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟ اس پر جنید صفدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ احتجاج کریں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج آپ کا حق ہے لیکن اس کو پرامن رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close