32 سالہ ببر شیر بہاولپور میں مر گیا

بہاولپور (پی این آئی) بہاول پور کے شیر باغ چڑیا گھر کا ببر شیر مر گیا ہے۔ چڑیا گھر کے کیوریٹر کے مطابق مذکورہ ببر شیر 1990ء میں بہاول پور کے چڑیا گھر میں پیدا ہوا تھا۔شیر باغ چڑیا گھر کے کیوریٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ببر شیر کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے، جس کے مطابق ببر شیر طبعی موت مرا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ بہاولپور چڑیا گھر کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد پاکستان کا چوتھا بڑا چڑیا گھر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close