نوازشریف کی پاکستان واپسی کس صورت میں ممکن ہے؟ بڑی خبر آگئی

لاہور( پی این آئی) وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے اگر حالات ایسے بنتے ہیں تو گورنرراج بھی لگ سکتا ہے لیکن اب تک ایسا کچھ نہیں ہے یہ صرف افواہیں ہیں۔ عمران خان نے جس طرح سازش کرکے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر حملہ کیا آپ سب کے سامنے ہے۔وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے لئے خط لکھا ہے تو اس کا مجھے علم نہیں نہیں۔

 

 

پروگرام میں موجود عید سینئر صحافی ارشاد احمد عارف نے کہا کہ عمران خان نے پنڈی میں ورکر سے خطاب میں تسلیم کر لیا کہ پچیس مئی کو لوگ تیار نہیں تھے، شاید دوبارہ موقع نہیں دینا چاہتے۔میڈیا ٹاک میں نواز شریف نے واپسی کا ہلکا سا اشارہ بھی نہیں دیا۔پرویز الہی کی لندن میں خفیہ ملاقاتوں کے حوالے سے سے افواہیں وہ نجی دورے پر ہیں۔ اگر چوہدری برادران سے کوئی بات ہوگی تو زرداری کے ذریعے ہوگی۔نواز شریف کے معاملات تو خود مشکوک ہیں جو گفتگو کی وہ کس کے خلاف کی۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ کہ نوازشریف کی فوری وطن واپسی کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں تاہم ان کی واپسی آئندہ سال عام انتخابات سے قبل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نوازشریف کی واپسی عدالتی فیصلے کی روشنی میں ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے اپنے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں پر اعلٰی سطح کا کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔نواز شریف کا مؤقف ہے کہ عدالت کمیشن کی رپورٹس کی روشنی میں میرٹ پرفیصلہ کرے تاکہ وہ قوم کے سامنے سرخرو ہو کر جاسکیں۔ یاد رہے کہ نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔ مریم نواز سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مطالبہ مقتدر حلقوں کے سامنے پیش کرنے کے لئے لیگی رہنماوں کو ہدایات دیں گی۔

 

 

ذرائع کا حوالہ دیتے مزید رپورٹ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے علاوہ عوامی اور پارٹی کی سطح پر بھی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مطالبے کے حق میں آواز بلند کی جائے گی۔اجلاس میں ملک کی سیاسی،معاشی صورتحال اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے پربھی مشاورت کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں