ممنوعہ فندنگ کیس، ایف آئی اے نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ ایف آئی اے بینکنگ سرکل تھانے میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں ابراج گروپ کے اکاؤنٹ سے 21 لاکھ ڈالر کی رقم منتقلی کا ذکر ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

مقدمہ ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے درج کیا گیا ہے، مقدمہ ایف آئی اے بینکنگ سرکل تھانے میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں ابراج گروپ کے اکاؤنٹ سے 21 لاکھ ڈالر کی رقم منتقلی کا ذکر ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ابراج گروپ نے تحریک انصاف کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے۔ یہ پیسے ایک بینک کی جناح ایونیو برانچ میں بھیجے گئے۔تحریک انصاف نے عارف نقوی کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔ مقدمے میں عمران خان سمیت11 افراد کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج ہوا ہے، عمران خان سمیت دیگر افراد کیخلاف مقدمہ کارپوریٹ بینکنگ سرکل نے درج کیا، ملزمان نجی بینک اکاونٹ کے بینفشری ہیں، مقدمے میں سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ اور طارق شفیع نامزد ہیں۔تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاونٹ تھا، نجی بینک کا مینجر بھی مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف درخواست پر فریقین کوجواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایف آئی اے قانون کے مطابق کاروائی کرے گزشتہ روز پی ٹی آئی اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کی درخواست پرسماعت کے دوران بیرسٹر گوہر علی عدالت پیش ہوئے۔

 

 

عدالت نے استفسار کیاکہ اس حوالے سے کیسز19 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں کیا یہ اسی طرح کا ہی ، بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایاکہ جی یہ وہی کیسز ہیں پہلے بنکنگ سرکل اب سائبر کرائم یہ انکوائری کر رہا ہے، نامنظور ڈاٹ کام سے فنڈنگ سے متعلق سائبر کرائم نے نئی انکوائری شروع کی ہے، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ درخواست کو ممنوعہ فنڈنگ کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close