نومبر میں پنجاب حکومت ختم ، حنیف عباسی نے ن لیگ کی دوبارہ قائم ہونے کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حنیف عباسی نےکہا ہے کہ میں خوشخبری دے رہا ہوں کہ پنجاب میں نومبر میں حکومت تبدیل ہو جائے گی اور پھر ن لیگ کی حکومت قائم ہو گی ۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کےحکم پر ون بلینکٹ موومنٹ شروع کر دی گئی ہے ۔ جہاں جہاں سیلاب سے متاثرہ علاقے ہیں وہاں پر نئے گھروں کی تعمیرشروع ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا ہےکہ میں یہ خوشخبری دے رہا ہوں کہ نومبر میں پنجاب حکومت ختم ہو جائے گی اور ن لیگ پھر سے پنجاب میں حکومت قائم کرے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close