وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کیلئے خطرے کی گھنٹی، پنجاب میں بھی تبدیلی لانے کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی آئینی طریقے کے ساتھ تبدیلی لائیں گے، کوئی مائی کا لعل اسلام آباد پر چڑھائی کرکے دکھائے؟ جس صوبے نے وفاق پر چڑھائی کی تو وہاں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔

 

 

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ نوازشریف نومبر میں پاکستان واپس آجائیں گے، عمران خان نااہل، جھوٹا اور منافق ترین انسان ہے، عمران خان استعفا دے کر مکر گیا ہے، پی ٹی آئی کے کچھ اراکین استعفا دینے کے باوجود مراعات لے رہے ہیں، عمران خان کے پاس اب بیساکھیاں نہیں ہیں۔عمران خان لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی مائی کا لعل اسلام آباد پر چڑھائی کرکے دکھائے؟ جس صوبے نے وفاق پر چڑھائی کی تو وہاں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے، پنجاب میں بھی آئینی طریقے سے تبدیلی لائیں گے۔ مزید برآں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تمھاری بات کی اس لیے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جب تم وزیرِاعظم تھے تو اپنے مخالفین کی ریکارڈنگز کو جائز قرار دیتے تھے اور اس کو حلال کہتے تھے اور کہتے تھے کہ ایجنسیوں کا تو کام ہی یہی ہے۔تمھیں اصل تکلیف یہ کہ تمھیں نا اب تمھارے مطلب کی جےآئی ٹی ملے گی نا تمھارے آنکھوں کانوں والی ایجینسیاں۔

 

 

مریم نواز نے کہا کہ تم تو کہتے تھے ہماری ایجنسیاں دنیا کی outstanding ایجنسیاں ہیں جن کو سب پتہ ہوتا ہے اور پتہ ہونا بھی چاہیے۔ جو میں کرتا ہوں جو میں فون کرتا ہوں انکو سب پتہ ہوتا ہے۔ تمھارے مخالفین کے خلاف جو ہو وہ حلال اور جو تمھارے خلاف ہو وہ حرام؟ تمھاری ہر بات میں فتنہ، شر اور سازش ہے۔شرم کرو! اسی طرح وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےعمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب عدالت جانے سے پہلے جے آئی ٹی میں پیش ہوں، جرم کا اعتراف کر چکے ہو عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے، عمران صاحب ملک کےخلاف سازش کرنے، ملکی مفاد داؤ پر لگانے کا جواب دیں، ریاست کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھانے، اقتدار کی خاطر ہارس ٹریڈنگ کرنے کا جواب دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں