اسلام آباد(پی این آئی)قلات میں سیلاب متاثرین کی گاڑی میں دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق سیلاب متاثرین کرائے کی گاڑی میں امدادی سامان لے جارہے تھے جہاں قلات کے علاقے جہان کے قریب گاڑی میں نصب بم پھٹ گیا۔لیویز حکام نے بتایا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے ایک کا تعلق قلات اور دوسرے کا سندھ سے ہے۔ لیویز حکام کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے آفس میں دھماکے سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آن لائن فوڈ ڈیلیوری کے آفس میں دھماکا ڈیفنس خیابان شامی میں پیش آیا جہاں سلینڈر پھٹنے سے 6 افرا زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا آن لائن فوڈ ڈیلیوری کے آفس میں ہوا، دھماکے سے متعدد موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر اشیاء کو بھی نقصان پہنچا۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جس میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں