افسوسناک خبر، چلاس، ماں کے ساتھ 4 بیٹوں، 4 بیٹیوں کو سپرد خاک کر دیا گیا

چلاس (پی این آئی) پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلگت بلتستان کے شہر چلاس کے علاقے بونر داس میں غریب خاندان کے بوسیدہ اور خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے 9 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انتقال کرنے والے تمام افراد کی مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی ہے، مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں ماں، 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں، ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close