آصف زرادری کی بیرون ملک آصف زرادری کی بیرون ملک منتقلی کا امکان مسترد کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری طبیعت بہتر ہونے کے بعد ہسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل ہوگئے۔سابق صدر کو گزشتہ دنوں طبیعت میں ناسازی کے بعد کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹر عاصم کی نگرانی میں بنائی جانے والی کمیٹی نے اُن کا علاج کیا۔

متحدہ عرب امارات سے بھی تین رکنی ڈاکٹرز کی کمیٹی کراچی پہنچی تھی جس نے سابق صدر کی صحت اور علاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی علاج کیلیے بیرون ملک منتقلی کے فوری امکان کو مسترد کردیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close