عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان کو بڑا مشورہ دیدیا

راولپنڈی (پی این آئی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی کال کا انتظار قوم کر رہی ہے ، کیونکہ چوروں ، لٹیروں نے غریبوں کا جینا مشکل کر دیا۔ملک مسائلستان بن گیا ہے ، جب ڈیم ہوتی ہے تو چور وزیر اظم جہاز میں واپس آجاتے ہیں ، ہماری کسی سے لڑائی نہیں ، چوروں نے ملک پر قبضہ کرلیا جبکہ عوام کے چولہے بجھ گئے ۔

 

 

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت کنٹینرز لگا کر کیا کر رہی ہے ، الیکشن میں تاخیر سے یہ لوگ کیا حاصل کر لیں گے ، نواز شریف کو بھی واپس لائیں ۔ ہماری فوج اور ادارے عطیم ہیں ، اداروں سے درخواست ہے کہ انہیں بٹھا کر الیکشن کی تاریخ دیں ، اگر رانا ثناء اللہ نے عوام پر ڈرون حملہ کیا تو کسی چیز کی ضمانت نہیں ، جب الیکشن کی بات ہو گی تب پی ٹی آئی تمام حکومتیں توڑ دے گی ۔ اس سے پہلے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کاکہنا تھا کہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے ، لوگ لا پتہ کئے جا رہے ہیں اور فیصلے سڑکوں پر ہو رہے ہیں ۔ بھوک افلاس اور بیروزگاری کسی کی کال کا انتظار نہیں کرے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close