امریکا نے کیا آفر دی تھی جس پر میں نے ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہا؟ نواز شریف کا بڑا دعویٰ

لندن (پی این آئی ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ قومی غیرت پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا، امریکا ہمیں 5ارب ڈالر دے رہا تھا ہم نے اس وقت ایبسولوٹلی ناٹ کہا تھا ۔نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں ہر چیز مہنگی تھی، میرے دور میں چیزیں سستی اور لوگ مطمئن تھے۔

 

 

 

سابق وزیر اعظم نے اپنے جیل کے ایام کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ والدہ مجھے جیل میں ملاقات کے وقت کہتی تھیں کہ آپ کے بغیر واپس نہیں جانا ، والدہ نے میرے ہاتھوں میں ہی جان دی ، تاحیات قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے چھوٹے بھائی وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں بتایا کہ انہیں ہمیشہ شکایت رہی کہ والدہ مجھ سے زیادہ پیار کرتی ہیں۔ یاد رہے کہ نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف آج قوم سے دل کی باتیں کریں گے ، نواز شریف کی گفتگو آج شام 4بجے نشر کی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close