مریم نواز جب سے لندن آئیں کیا باتیں کر رہی ہیں؟ نواز شریف نے بتا دیا

لندن (پی این آئی ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مریم جب سے لندن آئی ہیں اپنی ماں کی ہی باتیں کر رہی ہے، اپنے بھائیوں کے ساتھ اور میرے ساتھ کہ یہاں جاتے تھے ، وہاں جاتے تھے۔ مریم نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جن کو بھلایا نہیں جا سکتا ، کچھ نقصانات ایسے ہوتے ہیں جن کی کسی نا کسی طرح ریکوری ہو جاتی ہے۔

 

 

مریم نواز جب سے ہمارے پاس آئی ہے میرے ساتھ اپنے بھائیوں کے ساتھ وہ صرف اپنی والدہ کی ہی باتیں کر رہی ہے کہ یہاں وہ بیٹھتی تھیں ، یہاں وہ ہمیں اس طرح کہتی تھیں، اس طرح ہم ان سے ہسپتال جا کر ملتے تھے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ سیاست اپنی جگہ لیکن اس طرح سے ظلم نہیں کرنا چاہیے ، اور ایک ایک کر کے ان ظلم کرنے والوں کے چہرے سامنے آ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close