اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہے ۔۔۔آپ کو تو پتہ ہی ہے کہ یہ پانچ کون تھے ؟ دو نے پیسے کھا لئے لیکن فلور کراس نہیں کیا تین نے اپنا ریٹ بڑھا لیا اور واپس چلے گئے کیونکہ ضمیر فروشی کے کنٹرول روم سے کلیئرنس نہیں ملی خان صاحب مفت میں اپنی آڈیو ریکارڈ کروا بیٹھے۔یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے۔
لیک آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آپ کو بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے،یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے۔عمران خان کو آڈیو میں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب سے لے کر 48گھنٹے is a long long time، اس میںٕ بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔چیئرمین پی ٹی آئی کہ رہے ہیں کہ 5 تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس ہیں پانچ، میں نے میسج دینا ہےکہ
وہ جو پانچ ہیں نا وہ پانچ بڑے اہم ہیں، اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں پانچ سیکیور کر دے نا وہ والا، 10 ہوجائیں گے تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔لیک آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے، یعنی across the board لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں، تو اس میں کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے، کوئی بھی حربہ ہو۔عمران خان کو آڈیو میں یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ایک ایک بھی کوئی اگر توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بڑا فرق پڑے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں