ڈیل مکمل ہوگئی اور کیس ختم ہوگئے، شیخ رشید 24اکتوبر کو نیب کا کیا بتائیں گے؟ اعلان نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈیل مکمل ہوگئی اور کیس ختم ہوگئے،صرف انتخاب سے بھاگنا ہے جوممکن نہیں۔اسحاق ڈاراور مفتاح ایک دوسرے کو طعنے دے رہے ہیں،ماری عوام گئی ہے۔

 

سابق وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ مودی کی ریٹنگ کم ہوگئی۔24 اکتوبرنیب کو بتاؤں گا نوازشریف نے بلڈنگ ون ہائیڈ پارک 47.5 ملین پاؤنڈ میں بیچا،جس سے برٹش این سی اے خریدار کے خلاف ایکٹو ہو گیا اور سپریم کورٹ کومداخلت کرنی پڑی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اورفوری الیکشن ہونے چاہیے۔حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قعلہ بند کرے گی تو لوگ اسلام آباد کے اندر سے اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کر دیا ہے۔بیلٹ کے مقابلے میں بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا۔تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہو جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ وزراء کی تعداد75 جس میں 22 بے محکمہ ہیں،کنٹینرراستے نہیں روک سکتے۔

 

 

 

فوج بلانے اورآرٹیکل 245 لگانےکا خواب دیکھنا چھوڑدیں۔ عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پرگولی نہیں چلائے گی،مذاکرات کی میزپرلائے گی اورصاف شفاف الیکشن کرائے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ لندن کی میٹنگ میں ہونے جا رہا ہے۔عوام اور اداروں کو لڑانے کی سازش ناکام ہوگی،مریم نواز نے اہم شخصیت کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا۔مفتاح اسماعیل مفت میں مارا گیا جبکہ اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹیمپرنگ کرنے کے ماہر ہیں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ ہوش میں رہیں،ووٹ کوعزت دو کی چیخیں نکلیں گی۔عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دکھائی دے گا۔مریم نواز کہتی ہیں میں اسحاق ڈار کی ذمہ دار ہوں،شہبازشریف کی نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close