موبائل فون استعمال کرنے کا انتہائی سنگین نقصان سامنے آ گیا

کنبرا(پی این آئی) آسٹریلیا کی معروف ریلیشن شپ رائٹر جینا ہاکنگ نے موبائل فون سے متعلق ایک ایسی عادت کے متعلق لوگوں کو متنبہ کر دیا ہے جو ان کی ازدواجی زندگی کو تباہ کر سکتی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جینا ہاکنگ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں موبائل فون ضرورت سے زیادہ لت کی شکل اختیار کر چکا ہے اور لوگ زیادہ تر وقت فون پر ہی گزارتے ہیں۔

حتیٰ کہ رات کو سونے سے قبل بستر میں بھی اپنے شریک حیات کے ساتھ بات کرنے کی بجائے فون پر مصروف ہوتے ہیں۔37سالہ جینا ہاکنگ کا کہنا تھا کہ رات کو بستر پر اپنے پارٹنر کو نظرانداز کرکے فون میں مگن رہنا ایک ایسی عادت ہے جو لوگوں کی ازدواجی زندگی کو تباہ کر رہی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ رات کو بستر میں جاتے ہوئے اپنے موبائل فون، ٹیبلیٹ اور دیگر ایسی ڈیوائسز کو باہر چھوڑ کر جائیں۔ ایسا کرنے سے آپ اپنے ازدواجی تعلق میں ایک حیران کن تبدیلی دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی یونیورسٹی آف بیتھ کے ماہرین کی ایک تحقیق کے نتائج میں بھی بتایا گیا ہے کہ محض ایک ہفتے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال ترک کرنے سے انسان کی ذہنی صحت میں حیران کن طور پر بہتری آتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close