مریم نواز کی لندن روانگی، قطر میں شہری نے ایسا سوال پوچھ لیا کہ بھاگنا پڑ گیا

دوحہ (پی این آئی) مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد برطانیہ چلی گئی ہیں ، ان کے قطر ایئرپورٹ پہنچنے پر ایک پاکستانی نے 30 سالہ حکومتی کارکردگی اور بیرون ملک علاج کے حوالے سے سوال کرلیا۔شہری نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’آپ 30 سال سے اقتدار میں ہیں کوئی ہسپتال ایسا کیوں نہ بنایا جہاں علاج ہوسکے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق برطانیہ جاتے ہوئے مریم نواز کا پہلا قیام قطر میں تھا جہاں انکا ایک روز کا قیام تھا ۔یہاں پہنچنے پر ایک پاکستانی نے کہا کہ “مریم ، ایک بات پوچھنی تھی آپ سے ، کہ 30 برسوں سےآپ کی حکومت ہے، کوئی ایسا ہسپتال نہیں بنا پاکستان میں جہاں آپ کی سرجری ہوسکے؟”یہ سوال سُن کر مریم نواز بغیر جواب دیئے آگے بڑھیں اور لفٹ میں سوار ہوکر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئیں۔واضح رہے کہ مریم نواز پریس کانفرنس میں بتاچکی ہیں کہ ان کا ایک آپریشن ہونا ہے جس کے لیے وہ لندن جانے کا ارادہ رکھتی ہیں ، پاکستان میں علاج دستیاب نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں