آزاد کشمیر، حکمران پی ٹی آئی قیادت کے درمیان اختلافات شدید ہو گئے، سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے وزیراعظم تنویر الیاس کا اسمبلی فلور پر پول کھول دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے دو بڑوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی نے اسمبلی کے فلور پر اپنی جماعت کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے ڈھول کا پول کھول دیا۔

 

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی کارکردگی کو صفر قرار دیا وزیراعظم سردار تنویر الیاس طرف سے گزشتہ روز سپیکر چیمبر میں پہلے نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور فلور پر معافی مانگنے پر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ ایسی معافی کو میں جوتی کی نوک پر رکھتا ہوں سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے پارٹی چیئرمین عمران خان اور پارلیمانی پارٹی پر واضح کیا کہ اگر کارکردگی یہی رہی تو پھر تحریک انصاف آزادکشمیر کے بلدیاتی اور اسمبلی کے انتخابات نہیں جیت سکتی انکا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں ایک اور چراغ بیگ مسلط کردیا گیا ہے جو زبان استعمال کرتا ہے جو اڈھے والے بھی استعمال نہیں کرتے سردار عبدالقیوم نیازی نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف عدم اعتماد کرنے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں