13 ہزار گندے انڈے پکڑے گئے

لاہور(آئی ا ین پی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خراب گوشت کے بعد گندے انڈوں کو شکنجے میں لینا شروع کردیا، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دروغہ والا میں کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 13 ہزار انڈے برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فورڈ اتھارٹی کی جانب سے گندے انڈوں اور خراب اشیا کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دروغہ والا میں کولڈ اسٹوریج سے 12 ہزار 960 گندے انڈے، 900 کلو غیر میعاری دودھ اور 600 کلو خراب پھل برآمد کرکے مقع پر تلف کردئیے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بیکری مصنوعات میں استعمال ہونے والے ایگ پاڈر کی تیاری کے لیے گندے انڈوں کو اسٹور کیا جاتا ہے، گندے ٹوٹے انڈے انتہائی کم داموں پر ہیچریوں اور پولڑی فارمز سے خرید کر اسٹور کیے گئے تھے۔مدثر ریاض ملک نے کہا کہ نجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق خوراک کی تیاری میں ٹوٹے گندے انڈوں کا استعمال سنگین جرم ہے اور ان انڈوں کو جہاں اسٹور کیا گیا تھا اس کولڈ اسٹور میں حشرات کی بھرمار، غیر معیاری اسٹوریج اور بدبو دار ماحول پایا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ریکارڈ کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی کیوں کہ زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں صحت دشمن عناصر انسانی جانوں سے کھلواڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام کولڈ اسٹورز کی چیکنگ کا عمل جاری ہے، ناقص اور غیر معیاری اشیا رکھنے والے اسٹورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ شہریوں تک معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لایئں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close