راولپنڈی(آئی این پی)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر کی لندن روانگی اور میاں جاوید لطیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بیگم صفدر کے مصنوعی ناخن تو پاکستان میں بھی لگ سکتے تھے۔لندن جانا اس لئے ضروری ہوا کہ مصنوعی جلد میں لندن کے ڈاکٹروں کا ثانی نہیں۔بیگم صفدر کی سیاست اور ماڈلنگ ساتھ ساتھ چل رہی ہے۔ ” ڈبل ایکشن برائٹ” مہم کے نتائج عوام کو جلد موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر جتنی توجہ اپنی جلد کو دیتی ہے اتنی عوام کو دی ہوتی تو عوام کے حالات مختلف ہوتے۔بیگم صفدر کو چاہئے کہ پائے کھلانے کے بہانے مفرور باپ کو ساتھ لے کر آئے۔ جیسے جیسے لانگ مارچ کا انقلاب قریب آ رہا یہ لندن کی بلوں میں جا کر چھپ رہے ہیں۔ ”ڈبل ایکشن برائٹ” جہاں مرضی چھپ جائے عوام کی آنکھ اسے ڈھونڈ لے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے میاں جاوید لطیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 25 سال تک آئین کی بالا دستی نہیں کی بلکہ ملک کو لوٹنے کی مہم جاری رکھی۔ لندن میں بیٹھی نا اہل لیگ کی قیادت کو عوام سے سروکار ہوتا تو وہ عوام میں موجود ہوتی۔ اس لوٹ مار ایسوسی ایشن نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کا تحفہ دیا اور خود لندن کے محلوں میں آرام پذیر ہیں۔ امپورٹڈ حکومت نے جمہوریت کے لئے نہیں بلکہ اقتدار کے مزے لینے کے لئے جمہوریت لفظ کا سہارا لیا۔ وراثتی اور شاہی نظام والی پارٹیاں جمہوریت کی بات کریں تو اچھا نہیں لگتا۔ انکے چارٹر آف ڈیموکریسی کا مقصد ہی باری باری اقتدار کے مزے لینا ہے۔ اداروں کے خلاف زہر اگلنا انکی روایت رہی ہے۔ ان پارٹیوں نے اپنے تمام جرائمز این آر اوز کے ذریعے معاف کروائے اور بعد میں عوام کے سامنے متقی و پرہیز گار بن کر آ جاتے ہیں۔ آل شریف اور آل زرداری نے تین دہائیوں سے ملک کو لوٹا ہے۔وراثتی سیاست کے عمروعیار زیادہ دیر تک عوام کو دھوکے میں نہیں رکھ سکتے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں