ہنڈا گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے ایک بار پھر ایک ہفتے کے لیے گاڑیوں کی پیداوار روک دی۔ کمپنی کی طرف سے 4اکتوبر تا 11اکتوبر 2022ءاپنا اسمبلی پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے لگژری اشیاءکی درآمد پر جو پابندی عائد کی گئی ہے، اس کی وجہ سے کمپنی کو سپلائی چین کے مسائل کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے پلانٹ بند کرنا پڑ رہا ہے۔

کمپنی کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ان اقدامات میں ’سی کے ڈی کٹس‘ (CKD Kits)اور خام مال کی درآمد کو محدود کرنا بھی شامل ہے۔ سی کے ڈی کٹس اور خام مال کی کم دستیابی کی وجہ سے کمپنی کو بار بار اپنی پیداوار روکنی پڑ رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ صرف ہنڈا اٹلس کے ساتھ ہی نہیں ہے۔ باقی کار ساز کمپنیاں بھی ماضی قریب میں ایک سے زائد بار اپنے پلانٹس بند کر چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close