مسجد میں دھماکہ، شہادتیں اور کئی افراد زخمی، افسوسناک خبر آگئی

کابل (پی این آئی)بدھ کے روز افغانستان کے دارالحکومت میں بھاری قلعہ بند وزارت داخلہ کے احاطے کے قریب ایک مسجد میں دھماکہ ہوا، حکام نے بتایا کہ دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے مسجد میں وزارت داخلہ کے ملازمین نماز ادا کرتے تھے۔

وزارت داخلہ کا کمپاؤنڈ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک محفوظ علاقے میں ہے۔اطالوی این جی او ایڈ گروپ ایمرجنسی نے، جو کابل میں ایک ہسپتال چلاتی ہے، ٹویٹر پر کہا کہ اسے دھماکے کے 20 مریض ملے، جن میں سے دو ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close