میرے پاس اور بھی آڈیوز اور ویڈیوز ہیں، یہ بات کس نے کہی؟ اعتزاز احسن کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں ایک شخصیت ہے جو زرا اونچے مقام پر ہے جس نے یہ دعویٰ کیا ہو کہ ذرا احتیاط کرنا،میرے پاس اور بھی آڈیوز اور ویڈیوز ہیں۔ایک ہی شخصیت ہے جس نے تسلیم کیا ہے کہ اس کے پاس لائبریری ہے۔مریم نواز نے ہی محنت کی ہے اور اس نے ٹیک اورر کر لیا۔مسلم لیگ ن کی سیاست کو مریم نواز نے ہی بڑھا کر رکھا ۔

 

 

یہ نازک وقت ہے ، عمران خان اور مریم نواز کی جانب سے نرم لہجے کی ضرورت ہے۔اگر قومی لحاظ سے کوئی صحیح سیاست کر رہا ہے تو وہ بلاول بھٹو ہے، بلاول کا لہجہ نرم ہے اور وہ اپنے فرائض منصبی ادا کر رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں ماضی کے علاوہ کوئی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی ، حکومت کے آنے یا جانے کا سوال شماریات کا ہے اور نمبروں پرمنحصر ہے ۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ چھ ماہ پہلے کیا کوئی پیشگوئی کر سکتا تھاکہ یہ سب کچھ الٹ پلٹ ہو جائے گا۔ عمران خان باہر پھر رہا ہوگا اور شہباز شریف کرسی پر بیٹھاہوگا۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز صبح ضمانت کرا رہے ہوں گے اور شام کو حلف لے رہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے پاس ایسا ہنر ہے کہ وہ کرسی سے چپکے رہیں،انہوں نے کرسی سے چپکے رہنا ہے جس سے خان کے لئے دشواری ہو رہی ہے ۔

 

 

انہوں نے کہا کہ الیکشن کب ہوں گے اس پر پیشگوئی نہیں کی جا سکتی ۔دل کرتا ہے کہ اسحاق ڈار کو مبارکباد دوں مگر کاش وہ چھپ چھپا کر نہ بھاگے ہوتے جبکہ کاش اسحاق ڈار اس طرح ڈرتے ڈرتے واپس نہ آ رہے ہوتے۔مفتاح اسماعیل کے ساتھ ہمدردی ہےان کے ساتھ کیا گیا؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں