عمران خان کی ایوان صدر میں ہونیوالی ملاقات نے نواز شریف کو شک میں ڈال دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ایوان صدر والی ملاقات نے نوازشریف کو شک میں ڈال دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بظاہر تو نوازشریف کا راستہ صاف ہے۔مریم نواز کی بات سمجھ نہیں آرہی، انہیں اور کون سی لیول پلینئگ فیلڈ چاہئے۔

 

 

ان کے تمام کیسز تو ختم ہو رہے ہیں، سب کچھ کے باوجود نوازشریف جلدی آنے والے نہیں۔ارشاد عارف نے کہا کہ دو چیزوں کی وجہ سے ان کے کان کھڑے ہو گئے،ایک تو عمران خان کی ایوان صدر میں جو ملاقات ہوئی اس سے انہوں نے شک محسوس کیا کہ کہیں ہمارے ساتھ ہاتھ تو نہیں ہو جائے گا۔نوازشریف یہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ امریکا کے دورے کے کیا اثرات ہوں گے۔خیال رہے کہ دو روز قبل عمران خان نے عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طاقتور حلقوں کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ۔ واضح ہو گیا اس ملک میں کوئی رول آف لاء نہیں۔چوروں کو دوسری بار این آر او دیا جا رہا ہے،لوگ مایوس ہیں۔آج لوگوں میں مایوسی پھیل چکی ہے۔قومی اسمبلی میں واپس نہیں جائیں گے۔کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ،بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھتے ہیں۔ سیاسی لوگ سیاسی بات ہی کرتے ہیں بندوق نہیں اٹھاتے۔ بات سیاسی جماعتوں سے بات ہو سکتی ہے لیکن مجرموں سے نہیں۔مجھ پر ایک ہی کیس رہ گیا ہے جو حکومت نے نہیں بنایا۔ہمجھ پر یہی کیس بنانا رہ گیا ہے کہ چائے میں روٹی ڈال کر کھاتا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ٹیلی تھون سے جمع ہونے والے پیسے ہفتے کو تقسیم کریں گے۔عدالت نے بڑے زبردست فیصلے کئے ہیں۔

 

 

عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے ایک انٹرویو میں طاقتور شخصیت کے ساتھ ملاقات بارے میں سوال کے جواب میں کہا جھوٹ میں بولتا نہیں اور سچ میں بول نہیں سکتا، اگر آپ بھی سچ نہیں بولیں گے تو کون بولے گا؟ جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جب ہمارے ان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں اور ان کا ابھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو اس حوالے سے کچھ کہنا مناسب نہیں۔جب بات چیت چل رہی ہو تو عقلمندی یہی ہے کہ ایسا کوئی بیان نہ دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے بڑے زبردست فیصلے کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں