آزاد کشمیر، اسپیکر نے صحافیوں پر اسمبلی اجلاس کی کوریج پر پابندی عائد کر دی، گیٹ کے سامنے صحافیوں کا دھرنا، معاون خصوصی اطلاعات کی مداخلت پر پابندی اور دھرنا بھی ختم

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے ہر شہری کو اطلاعات تک رسائی کا حق دینے کیلئے قانون سازی کرنے والی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری انوار الحق نے مظفرآباد کے صحافیوں پر اسمبلی کے اجلاس کے کوریج کرنے پر پابندی لگا دی۔

 

 

 

 

 

 

صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی گیٹ کے سامنے دھرنا دیا۔ مشیر اطلاعات چوہدری رفیق نیئر اور وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد دھرنا ختم کرانے کیلئے دھرنے میں پہنچ گئے۔ صحافیوں کے شدید احتجاج پر سپیکر نے پریس گیلری میں صحافیوں کےداخلے پر لگائی گئی پابندی ختم کر دی ۔

 

 

 

 

دھرنے میں شریک الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے کوریج پر پابندی کو بنیادی انسانی حقوق اور اطلاعات تک رسائی کے قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیکر مسترد کیا۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سپیکر نے صحافیوں کو اجلاس کی کارروائی سے روک کر مقبوضہ کشمیر جیسے حالات پیدا کردیئے ہیں ۔ حکومت اور اپوزیشن بھی اس حوالے سےایک پیج پر ہے۔

 

 

 

عوام کے منتخب نمائندے اسمبلی میں ایک دوسرے پر حملہ کریں اور پابندی صحافیوں پر لگائیں حکومت اسکا جواب دے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد اور مشیر اطلاعات چوہدری رفیق نیئر کی یقین دھانی پر صحافیوں نے دھرنا ختم کر دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں