توشہ خانہ ریفرنس، پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس جمع کرا دیا۔یوسف رضا گیلانی کیخلاف ریفرنس چیئرمین سینیٹ کے پاس جمع کرایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے جمع کرایا۔

 

 

ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی کی اہلیت پر سوالات اٹھائے گئے۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا،ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ سے ڈی سیٹ کیا جائے،وہ سینیٹ کے رکن نہیں رہ سکتے۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیراعظم 2008 میں توشہ خانہ سے 4 گاڑیاں لیں اور 3 گاڑیاں آصف زرداری کو دیں۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے حلف کی خلاف ورزی کی،وہ آرٹیکل 63 کے تحت رکن سینیٹ نہیں رہ سکتے۔آپ ریفرنس کو جلد الیکشن کمیشن بھیجیں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ریفرنس وصول کیا اور کہا کہ قانون کے مطابق ریفرنس کا جائزہ لیں گے۔ ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس کی تحقیقات نوازشریف دور میں بھی ہوئی تھیں،توشہ خانہ کیس میں ہمارے خلاف کچھ موجود ہو تو ہم ذمہ دار ہیں۔نوازشریف دورمیں ہم کلیئر ہوگئے تھے،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔مخصوص طبقہ آج بھی کردار کشی کررہا ہے،شاہ محمود قریشی ہار رہے ہیں اس لیے کردار کشی کررہے ہیں، کردارکشی پر قانونی کارروائی کریں گے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ سائفر ہمارے دور میں بھی آتے رہے،یہ نہیں کہا جا سکتا کہ سائفر خط تھا یا سازش۔پی ٹی آئی والے اپنی حکومت میں سائفر کی تحقیقات کروا لیتے۔ پورا ملک ڈوبا ہے اورعمران کو اپنے جلسہ اور احتجاج کی پڑی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو 16 اکتوبر کو جواب مل جائے گا۔سینیٹ الیکشن ہوا تو کیا مجھے امریکہ نے جتوایا تھا؟معاہدے ریاست کے ساتھ ہوتے ہیں پارٹی کے ساتھ نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close