مریم نواز ہی اگلی وزیراعظم ہوں گی، بڑی یقین دہانی کروا دی گئی

لاہور(پی این آئی)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کو ان کے والد نوازشریف نے یقین دہانی کروا دی ہے کہ اگلی وزیراعظم مریم نواز ہوں گی۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اگلی وزیراعظم مریم نواز ہوں گی۔پارٹی کی قیادت بھی عملی طور پر مریم نواز ہی کر رہی ہیں، ان کے ارد گرد لوگ بیٹھے ہوتے ہیں اور وہ حکم صادر کر رہی ہوتی ہیں۔

 

 

عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ مریم نواز کو ایڈوانس میں وزارت عظمیٰ کی مبارکباد دیتے ہیں۔مریم نواز کی عمر جتنا راناثناء اللہ کا تجربہ ہے، وہ وزیر داخلہ ہے اور مریم نواز کے دوسری جانب بیٹھے ہوتے ہیں۔مریم نواز کہتی ہے عمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں جب کہ ان کوپتہ ہی نہیں کہ آرٹیکل 6 لگتا کب ہے،آئین کس نے تھوڑا جس سب کو معلوم ہے۔خیال رہے کہ مریم نواز پاسپورٹ ملنے کے بعد رواں ماہ کے دوران ہی لندن روانہ ہوں گی، پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کی 2 الگ الگ پروازوں پر ٹکٹیں آج(منگل کو) ہی بک کروائی جائیں گی، مریم نواز کا پاسپورٹ بدھ کے روز تک واپس ملنے کا امکان ہے ،پاسپورٹ پر برطانیہ کا ویزہ لگا ہوا ہے،پاسپورٹ ملنے کے بعد مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کے تمام تر قانونی تقاضے مکمل ہیں،مریم نواز تقریبا 3 سال کے بعد اپنے والد سے ملیں گی،مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی عیادت اور اپنی سرجری کروانے کے لئے پہلے بھی لندن جانا چاہتی تھیں، مریم نواز پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے لندن میں اپنے اکلوتے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہو سکی تھیں۔

 

 

مریم نواز لندن میں طویل عرصے سے زیرالتوا اپنی سرجری کے لئے معالجین سے بھی ملیں گی، ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ساتھ ملکی سیاسی و معاشی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کرینگی، لندن روانگی سے قبل مریم نوازپارٹی رہنماوں سے مشاورت کریں گی ،مریم نواز اپنے والد کو جلد از جلد وطن واپسی پر قائل کرینگی اور ممکنہ طور پر نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close