اسلام آباد(پی این آئی )دبئی میں ہیلپر کی نوکری والے نوجوان کی قسمت جاگ اٹھی،2 کروڑ درہم جیت گیا۔دبئی میں رہائش پذیر ہندوستانی پردیپ نے ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ کی ریفل ڈرا سیریز میں 244میں سے 20ملین درہم کا بڑا انعام جیت لیا ۔ 24سالہ پردیپ کا تعلق جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالہ سے ہے وہ جبل علی کمپنی میں بطور ہیلپرکام کرتا تھا ، پردیپ نے اپنے 20دوستوں کے ساتھ مل کر 13ستمبر کو آن لائن ٹکٹ خریدا تھا ، جس کا نمبر 064141 کے تھا ، قرعہ اندازی کے وقت اس کا یہ نمبر لگ گیا اور اس نے 2کروڑ درہم کا یہ انعام جیت لیا ہے ،
اس حوالے سے پردیپ کا کہنا تھا کہ فی الحال اس رقم سے متعلق کچھ نہیں سوچا کیوں کہ اسے یہ اندازا ہر گز نہیں تھا کہ وہ یہ جیت جائے گا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں