اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ نواز شریف پاکستان آتے ہیں یا نہیں، ہم اتنا ضرور جانتے ہیں کہ وہ پاکستان کے قانون سے فرار اختیار کیے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک پر اشتہاری اور کرپٹ لوگ قابض ہوئے ہیں۔ یہاں بڑوں کیلئے الگ اور عام آدمی کیلئے الگ قانون ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار شاہد خاقان کے جہاز میں گئے اور شہباز شریف کے جہاز میں واپس آئے۔ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد ہم ساری چیزوں پر ان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہمارے پیچھے کھڑے ہیں۔ہم ان کی طرح الیکشن سے نہیں بھاگیں گے۔ اس ملک میں دن کو رات اور رات کو دن بنایا جاتا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں