ممبئی (پی این آئی) ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے طلاق کے کافی عرصے بعد اب اس بارے میں اپنی خاموشی توڑ دی ،بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی شادی دسمبر 1998 میں ہوئی تھی۔ 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔ ارباز اور ملائکہ کا ایک 19 سالہ بیٹا ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں ارباز کے ساتھ شادی ختم کرنے کے فیصلے پر ملائکہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے خود کو سب سے آگے رکھ کر فیصلہ کیا ہے۔ آج میں پہلے سے بہتر انسان ہوں۔ آج میرا اپنے بیٹے کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے اور وہ دیکھتا ہے کہ میں خوش ہوں۔ملائکہ اروڑا نے کہا کہ اب میرے ارباز سے اچھے تعلقات ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہ فیصلہ لیا اور اپنے لیے کھڑی ہوئی۔ ایک عورت کے طور پر میں خوفزدہ نہیں ہوں. ہمیں ہمیشہ اپنے دل کی سننی چاہیے۔ آپ سب کو خوش نہیں کر سکتے۔جب ملائکہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اور ارباز اب بھی اچھے دوست ہیں؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد اب ارباز خان کے ساتھ ان کی تعلق بہتر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں