فوری کرایہ کم کریں ورنہ۔۔۔ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو دھمکی دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو کرائے کم کرنے کی وارننگ دے دی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ریجنل پرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے ٹرانسپورٹرز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر کرایوں میں کمی کریں۔

 

 

 

ڈسٹرکٹ ریجنل پرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اس حوالے سے ایک ملاقات بھی کی گئی ہے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 100روپے تک بڑھائی گئی ہیں اور کمی صرف 12روپے 63پیسے تک کی گئی ہے جو کہ ناانصافی ہے۔ تاہم کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد جو ٹرانسپورٹرز کرایہ کم نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں