عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو۔۔۔۔ پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پارٹی طے کر چکی ہے کہ سب سڑکوں پر ہوں گے ۔وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ 25مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں ،تحقیقات کے بعد ملوث افراد کے خلاف چالان پیش کیا جائے گا، عمران خان جب لانگ مارچ کی کال دیں گے تو نکلیں گے،عمران خان جلد وزیراعظم پاکستان نظر آرہے ہیں۔

 

 

 

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ گوجرانولہ میں واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان کو گرفتار کرکے تشدد کیا گیا، سی سی پی او گوجرانولہ جواب دیں گے کہ دو لوگوں کو کیوں گرفتار کیا گیا، وزیر اعلیٰ سےبات ہو چکی اگر ایسا ہوا تو سی سی پی او اور ایس ایچ او کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close