انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا

کراچی(پی این آئی)امریکی ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جس کے باعث ملک بھر میں پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہو رہا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 50 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 228 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہو کر 229 روپے کا ہوگیا۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں