مظفرآباد، 6 ماہ کا پٹرول بل 7 لاکھ روپے، عدم ادائیگی پر پی ٹی آئی پارلیمانی سیکرٹری عاصم شریف نے استعفیٰ دے دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی محمد عاصم شریف نے گزشتہ چھ ماہ سے پیٹرول کابل نہ ملنے کی بنا پر پارلیمانی سیکرٹری برائے سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہےوزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو مبینہ طور پر بھیجے گئے تحریری استعفے میں ممبر اسمبلی نے گزشتہ چھ ماہ سے پیٹرول کا بل کم و بیش سات لاکھ روپے ادا نہ کیے جانے کو جواز بنا کر پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ محمد عاصم شریف نے کہا کہ ہماری پارٹی کے پاس اکثریتی ووٹ نہ ہے جس کی وجہ سے ترمیم میں مشکلات ہیں


ہم اپنی پارٹی اور حکومت کو مجبور نہیں کرتے لہذا میں پارلیمانی سیکرٹری کے عہدہ سے استعفیٰ پیش کررہا ہوں جسے منظور کیا جائے۔ بطورایم ایل اے میں اپنی پارٹی اور حکومت کے ساتھ ہوں میرے جو بقایاجات ہیں ان ادائیگی کی منظوری دی جائے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close